پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ بنانیوالے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ‘مفاد پر ست سیاستدانوں کا قوم کو محاسبہ کر نا ہوگا ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے ملک میں احتساب کا شفاف ادارہ قائم کر نا ہو گا،معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا انٹر ویو

اتوار 17 جنوری 2016 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ بنانیوالے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ‘مفاد پر ست سیاستدانوں کا قوم کو محاسبہ کر نا ہوگا ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے ملک میں احتساب کا شفاف ادارہ قائم کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے کچھ بھی کر نے کو تیار ہوتے ہیں جو ملک کے انتہائی خطر ناک ہو تا ہے اور آج یک بار پھر کچھ لوگ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی متنازعہ بناکر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کیلئے انتہائی خطر ناک ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل نے ملک کو تباہی کا شکار کر دیا ہے اور آج ملک میں سب سے زیادہ ضرورت کر پشن کر نیوالوں کے احتساب کی ہے اور ملک میں اسوقت کر پشن کر نیوالوں کو سزا نہیں ملے گی جبکہ تک ملک میں احتساب کا ریموٹ کنٹرل سے چلنے والا نہیں آزاد ادارہ قائم نہیں ہو تا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں