لاہور : موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ۔۔ نو سر بازوں نے اس کا بھی حل ڈھونڈ لیا

حکومت اور عوام کے لیے ایک لمحہ فکریہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 11:45

لاہور :  موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ۔۔ نو سر بازوں نے اس کا بھی حل ڈھونڈ لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : حکومت نے ملک میں جرائم کی روک تھام اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانے کے لیے موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا آغاز کیا اور تمام عوام کو اپنی سمز کی بائیو میٹرل تصدیق کروانے کی ہدایت بھی کی جسے عوام نے بھر پور انداز میں پورا کیا ۔ لیکن نوسر بازوں نے اس حکومتی اقدام کا بھی توڑ نکال لیا ۔

پولیس نے حال ہی میں دو نو سر بازوں بلال شہزاد اور مزمل حسین بھٹی کو گرفتار کیا جن سے یہ انکشاف ہوا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے دوران انہوں نے متعدد افراد کو بیوقوف بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے صارفین کی ایک ایک سم کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پاس موجود سمز کا نمبر درج کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے صارف کو یہ کہہ کر انگوٹھا لگویا کہ پہلی مرتبہ صحیح نہیں لگا جس کے بعد موبائل فون صارف کے نام دو سمز ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ایک وہ جس کی اُس نے قیمت ادا کی اور دوسری وہ جو دھوکے سے نام لگوائی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ نوسر بازوں کے اس اقدام نے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو چیلنج کر دیا۔ تاہم عوام کے لیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش نے ملزما ن نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی سمز پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک میں فروخت کی جا تی تھیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی سمز جرائم بالخصوص اغوا برائے تاوان اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں استعمال ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں