اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کا معاملہ ، تھیٹر حلقوں کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

سنگم رانا کے قتل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ‘ فنکاروں کا مطالبہ

پیر 18 جنوری 2016 11:57

اداکارہ سنگم رانا کی پراسرار موت کا معاملہ ، تھیٹر حلقوں کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) تھیٹر سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے پنجاب حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام سے اکارہ سنگم رانا کی موت کے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنگم رانا کو کچھ عرصہ پہلے رائے ونڈ روڈ پر ان کے گھر پر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا گیاتھا اور اسے خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم پولیس نے قتل کے الزام میں اداکارہ کے قریبی رشتہ داروں کوحراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا تھا مگر اب ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور اداکارہ کے قتل میں ملوث مرکزی کرداروں کو بے نقاب نہیں جاسکا اور نہ ہی سنگم رانا کی موت کے اصل حقائق منظرعام پر آئے ہیں ۔

اس حوالے سے فنکاروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس ملزمان سے مل چکی ہے اور سنگم رانا کاقتل کا معاملہ بھی گول کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ ہمیں اپنی ساتھی فنکارہ کے قتل کے محرکات سامنے لانے ہیں۔ تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پولیس کی اب تک ہونے والی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اداکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی متعدد اداکاروں کو قتل کر کے خود کشی کا رنگ دیا جاچکا ہے اور ان کے قاتل بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔ جو ظلم اور زیادتی کے متراد ف ہے ۔انہوں نے وزیرا علیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگم رانا کے قتل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کیا جائے اورا ن کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں