پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں۔۔پاکستان جمہورئت سے ہی ترقی کرئے گا ایک دوسرے کے جھگڑے ملک کو لے ڈوبے گا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج اور حساس ادارے سب سے بہتر ہوںاسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا مگر ہم ایسا نہ کر سکے۔

اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے ۔

(جاری ہے)

ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاءسے ہم منزل سے دور ہوتے گئے۔انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے اور اسی طرح کے تماشے چلتے رہے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ملک کو چہیتوں کے سپرد کرنے کی بجائے منتخب نمائندوں کو خوش دلی سے اقتدار منتقل کرنے کی پالیسی اختیار کرنے میں سب کا بھلا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کریں اور ہر مسئلے کے لئے پارلیمنٹ سے رجور کیا جائے گا تو ہم جلد منزل پر پہنچ جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں