لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چئیرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفی کو جعلی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 12:08

لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چئیرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفی کو جعلی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چئیر پرسن تعینات کیا گیا مگر اس حوالے سے مریم صفدر کی بجائے نوٹیفیکیشن مریم نوازکے نام پر جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا میں نواز شریف اور مریم نواز کے ناموں والے کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کئے گئے مگر عدالتی حکم پرمریم نواز کی بجائے مریم صفدر کی جانب سے دستخط شدہ استعفی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نام سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے برعکس استعفی میں مریم صفدر کے دستخط کئے گئے ہیں،مریم صفدر نے عدالت میں جعلی استعفی کی کاپی فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لہذا مریم نواز کے استعفی کو جعلی قرار دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نام کے علاوہ ملک میں اور بھی اہم معاملات ہیں۔عدالت نے سٹینڈنگ کونسل کو متعلقہ حکام سے جواب لے کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت دس فروری تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں