لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین نے دو مزدوروں کی جان لے لی، وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف کا نوٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : اورنج لائن میٹرو ٹرین نے دو مزدوروں کی جان لے لی۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین ٹریک کے لیے کام کرنے والی کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین کے ترقیاتی کام کے دوران ایک کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 مزدور زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غلام شبیر اور انور کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ناروال سے ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےہمدردی اور تعزیت کی ہے، انہوں نے زخمی مزدورکوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے حادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں