امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے پرکشش آفرز موجود ہیں،اس کے لئے اپنا گھر اور ملک چھوڑنا پڑے گا‘سلمان احمد
پیر 18 جنوری 2016 14:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) لاس ویگاس میں مسل مینیا ورلڈ باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے کچھ پرکشش آفرز آئی ہیں لیکن یہ آفرزقبول کرنے کیلئے انہیں اپنا گھر اور ملک چھوڑنا پڑے گااور میں آئندہ جیت کر کبھی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہر ا سکوں گا،پاکستان میں باڈی بلڈر کا کوئی مستقبل نہیں اور ساری مراعات صرف کرکٹ کے کھیل کیلئے ہیں،امریکی قونصل خانے نے مسل مینیا کی لائٹ ویٹ کیٹیگری میں تاریخی فتح پر مبارک باد دی جبکہ بھارت مختلف شہروں میں سیمیناروں سے خطاب کیلئے مدعو کرنے پر غور کر رہا ہے لیکن پاکستان میں اب تک کسی رابطہ نہیں کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو میں سلمان احمد نے کہا کہ پاکستان میں صرف کرکٹ کھلاڑیوں کو شہرت ملتی ہے جبکہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی توجہ اور مالی معاونت سے محروم رہتے ہیں،حکومت میں کسی نے مجھے مبارک باد کا ایک پیغام تک نہیں بھیجا۔(جاری ہے)
سلمان نے انکشاف کیا کہ انہیں امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں سے کچھ پرکشش آفرز آئی ہیں لیکن یہ آفرزقبول کرنے کیلئے انہیں اپنا گھر اور ملک چھوڑنا پڑے گااورمیں آئندہ جیت کر کبھی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عالمی اسپانسرز محض پاکستان کا نام سننے پر ہی بھاگ گئے، وہ یہاں آنے سے بہت خوف زدہ ہیں۔ میں انہیں بتاتا ہوں کہ لاہور محفوظ شہر ہے لیکن وہ مانتے نہیں۔سلمان نے بتایا کہ اب ان کی نظریں جون میں میامی میں ہونے والے مسل مینیا پرو کیٹگیری جیتنے پر مرکوز ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ عثمان انور کا کہنا ہے کہ حکومت سلمان کی کامیابیوں سے نا آشنا تھی۔اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ وہ لاس ویگاس جا رہے ہیں تو ناصرف ہم ان کی مالی مدد کرتے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تربیت اور تکنیکی مہارت بھی فراہم کرتے۔انہوں نے بتایا کہ سلمان کو مدعو کیا ہے اور ملاقات میں ساری تفصیلات جاننے کے بعد ان کی مدد کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار