ہربنس پورہ ،واہگہ سمیت کئی علاقوں میں گیس بحال

پیر 18 جنوری 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) ہربنس پورہ،باٹاپور،جلوموڑ،صحافی کالونی اور واہگہ کے علاقوں میں اتوار کی صبح سے بند سوئی گیس 24گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سوئی گیس ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کے باعث پائپ لائنیں تبدیل کی جا رہی تھیں،جس کے باعث ہربنس پورہ،باٹا پور،صحافی کالونی،جلوموڑ،واڑہ گجراں،بھسین،منہالا،اتوکی اعوان، گھرکی اسپتال اور ملحقہ علاقوں میں24گھنٹے تک گیس بندرہی۔ گیس کی بندش کیدوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،گیس کی سپلائی گزشتہ روز11بجے بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں