فن قوالی کو ایک مرتبہ پھر عروج حاصل ہو گیا،راحت فتح علی

پیر 18 جنوری 2016 15:42

فن قوالی کو ایک مرتبہ پھر عروج حاصل ہو گیا،راحت فتح علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) نامور گائیک استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ فن قوالی کو ایک مرتبہ پھر عروج حاصل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان قوالی کے فن کی اکیڈمی تھے فن قوالی کی پذیرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے جس فلم میں قوالی شامل کی جاتی ہے وہ فلم ہٹ ہو جاتی ہے یہ فن تقریباً چھ سو سال پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے گانوں میں جو صوفیانہ رنگ شامل ہو گیا ہے وہ قوالی کے ذریعے ہی آیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں