تعمیراتی کاموں والے پوائنٹس پر حفاظتی شیلڈز، فوگ لائٹس ،اور ریفلیکٹرز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت

وارڈنز ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں،طیب حفیظ چیمہ

پیر 18 جنوری 2016 15:52

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیراتی علاقوں اور شہر بھر کا وزٹ کیا ۔انہوں نے تعمیراتی کاموں والے پوائنٹس پر حفاظتی شیلڈ،فوگ لائٹس اور ریفلیکٹرزکی تنصیب یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ،اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیاہے۔

سی ٹی اونے کہا کہ ڈی ایس پیزمتعلقہ افراد کو پابند کریں کہ وہ تعمیراتی کاموں کیلئے استعمال ہونے والی کرین ، ہیوی مشینری پر چمکیلے سٹکر اور ریوالونگ لائٹس نصب کروائیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے باغبانپورہ،گڑھی شاہو،لکشمی چوک ،جین مندراورسمن آباد کے اورنج لائن ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت،ٹریفک کی روانی اور قوانین کی پاسداری سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں ،اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے مصروف عمل ہیں ،سٹی ٹریفک پولیس نے پراجیکٹ روٹ پر تین شفٹوں میں وارڈنز تعینات کیے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں پرابلم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین روٹ پر تعینات اضافی نفری کے علاوہ اگر کسی پوائنٹ پر مزید نفری درکار ہو تو متعلقہ ڈی ایس پی نفری منگوا سکتے ہیں۔ وارڈنز ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاہم اس دوران شہریوں سے رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں