ایف آئی اے نے مزید 4انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں جاری کارروائیوں میں مزید 4انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، جن میں سے 2اسمگلرز کو گوجرانوالہ اور 2کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مفرو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے نام حمید خان اور شہباز قادر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں