بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی رواں ہفتے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا دورہ کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی خصوصی دعوت پر بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالتواب خان رواں ہفتے ٹرسٹ کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں ٹرسٹ کے تعلیمی منصوبوں بالخصوص بلوچستان میں قائم تعلیمی نیٹ ورک پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ڈاکٹر عبدالتواب اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی نشست ”غزالی فورم“ میں بلوچستان کی مجموعی تعلیمی صورتحال و زمینی حقائق ، بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کریں گے ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے حوالے سے مختلف تعلیمی منصوبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں