سینیٹر سراج الحق کی مشیر خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات

امیر جماعت نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب و ایران کو خوش آئند قرار دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے ایک اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کی سربراہی میں دورہ سعودی عرب و ایران کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، محمد اصغر اور ارسلان خاکوانی میں شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں