حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں ‘ لیاقت بلوچ

موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں

پیر 18 جنوری 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں،علمائے کرام نے ہمیشہ اس اہم مقصدکوپیش نظر رکھاہے ، چند ایک عناصر جوکہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہوتے ہیں،وہ فرقہ واریت کی آگ کوہوادیتے ہیں۔

ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔جماعت اسلامی زون151کے یو سی امراء کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وطن عزیزفرقہ واریت جیسے واقعات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ملک دشمن ایسے حالات میں اوچھے ہتھکنڈوں کوبروئے کار لاناچاہتا ہے لیکن ہم اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی کسی چال کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

عنقریب ہم کرپشن کے خلاف ایک بھرپورتحریک آغازکرنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی دہشتگردی مہنگائی،بجلی وگیس کابحران اور بے روزگاری عروج پر ہے۔حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔یوسی امراء اپنے حلقوں میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جیسے انقلابی نعرے کوعملی جامہ پہنائیں۔تقریب سے نائب امیر ضلع خالد بٹ،امیرزون اسلم شاہین اور جنرل سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں