اکبر بگٹی کیس میں مشرف کو باعزت بری کرنے کے عدالتی فیصلے پر کسی طرح کی رائے دینا حکومت کا کام نہیں ‘ زعیم قادری

فیصلے پر اکبر بگٹی کے خاندان کو تحفظات ہیں تو انہیں ضرور اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

پیر 18 جنوری 2016 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں ،اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف کو باعزت بری کرنے کے عدالتی فیصلے پر کسی طرح کی رائے دینا حکومت کا کام نہیں ، اگر اکبر بگٹی کے خاندان کو اس فیصلے پر تحفظات ہیں تو انہیں ضرور اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ڈ ائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ اس بیان کے شواہد موجود ہیں جس میں جنرل مشرف نے کہا تھاکہ انہیں (اکبر بگٹی کو)وہاں سے ہٹ کریں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ۔ لیکن اکبر بگٹی کیس میں اپنے دفاع کے لئے عدالت میں جانا پرویز مشرف کا حق تھا ۔انہوں نے کہا کہ لیکن یہ خالصتاً عدالتی فیصلہ ہے ، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اور ان پر کوئی رائے دینا حکومت کا کام نہیں ۔

ہمیں عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کرنے کی روش ڈالنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اکبر بگٹی کے خاندان کو اس فیصلے پر تحفظات ہیں توا نہیں یہ حق حاصل ہے کہ اسے اعلیٰ عدالت میں لے کر جائیں تاکہ وہ مطمئن ہو سکیں ۔ ہم عدالتوں کے فیصلوں کو زیر بحث لا کر عدالتوں کو متنازعہ نہیں بنا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں