عمران خان جانے انجانے میں شہبازشریف کی شاگردی کر رہے ہیں،زعیم قادری

تحریک انصاف کے رہنما چاہیں تو مشورہ اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے پلوں اور سڑکوں پر تنقید کرنے والے آج شہبازشریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ عمران خان جانے انجانے میں شہبازشریف کی شاگردی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں‘ پلوں اور فلائی اوورز بنانے پر تنقید کرنے والے آج ایک چھوٹے سے منصوبے پر اترا رہے ہیں۔

حالانکہ سڑکیں‘ پل‘ فلائی اوور‘ انڈرپاس اور دیگر تعمیرات عوام کی ضرورت اور سہولت کو مدنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ ان کی تعمیرات پر تنقید بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ جو لوگ سڑکیں اور پل بنانے پر تنقید کیا کرتے تھے آج خود یہی کام کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کیونکہ یہی وقت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازشریف سے رہنمائی اور مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں