تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کے کوٹہ میں اضافہ سے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ‘ شمائل خواجہ

پیر 18 جنوری 2016 20:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ کی زیر صدارت پنجاب کے تعلیمی اداروں اوریونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طلبا ء کے کوٹہ میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ جدید علوم سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ ، دانش سکولز اور لیپ ٹاپ جیسے انقلابی پروگراموں میں تمام اکائیوں کو شامل کیا ہے ۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی ، یگانگت ، بھائی چارے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا ء کے کوٹہ میں اضافہ سے صوبائی ہم اہنگی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، سیکرٹری لائیو سٹاک ، سیکرٹری آئی اینڈ سی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں