ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم
موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے بھی تیس جون تک مکمل کرنے کا حکم ، کیس کی مزید سماعت 29فروری تک ملتوی
پیر 18 جنوری 2016 21:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عملدرآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے اور موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالتی حکم پر کلائمیٹ چینج کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو کمیشن کی کارکردگی رپورٹ کے علاوہ سفارشات پر مبنی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق چالیس فیصد مختصر مدتی منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے،عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق ساٹھ فیصد باقی رہ جانے والے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید وقت درکار ہے۔(جاری ہے)
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ ہونے سے کئی معاملات زیر التوا ہیں۔مستقبل میں توانائی بحران سے نمٹنے اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے قومی پالیسی بننی چاہیے،موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق پیمرا کے ذریعے میڈیا کو شعوری مہم چلانے کی ہدایت کی جائے۔
مختصر مدتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد کمیشن کو ختم کر دیا جائے اور وہ از خود اس کمیشن کی سربراہی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت وزارت پانی اور بجلی کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی اداروں سے ابھی مکمل فنڈز نہیں ملے جبکہ دیگر ڈیمز کی تعمیر کے لئے ان اداروں کے ساتھ مل کر سٹیڈیز کی جا رہی ہیں۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلائیمیٹ چینج پالیسی پر مکمل عملدرآمد کے لئے تمام اداروں کے سیکرٹریوں کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کرانا ضروری ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کلائمیٹ چینج پالیسی پر عمل درآمد کے لئے قائم کمیشن کے لئے فنڈز مختص کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے موسمی اثرات سے بچاؤکے مختصر مدتی منصوبے تیس جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کر دئیے۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں عوامی شعوری مہم کے لئے اقدامات کئے جائیں۔جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
پنجاب یونیورسٹی نے بارہ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
……(ترمیم شدہ)……
wسردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول