اقتصادی راہداری منصوبہ کی طرح کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے ‘ افتخار بشیر
منگل 19 جنوری 2016 13:20
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،اس لیے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں اورتمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبہ کی طرح کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اس کی فوری تعمیر کا آغاز کیا جائے ،سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے ہی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
افتخار بشیرنے کہا کہ پن بجلی توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے ،مہنگی بجلی سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ،۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے بلکہ تمام صوبوں کی اتفاق رائے سے اس کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔
پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا اور چمنیوں سے نکلنا شروع ہوجائے گا ۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ
ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورر
لاہوریوں سمیت پنجاب بھر کے عوام تک محفوظ خوراک کی رسائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خیر سگالی کے لئے اچھا ہے‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
لیسکو نادہندگان سے 4.48 ملین روپے سے زائد کی وصولی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ، مارچ میں 17 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد ..
آئی جی پنجاب کی بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والے ملزمان کوگرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور اور پولیس ٹیم کو ..
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا ون ونڈوسیل کا دورہ
امیر العظیم کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو انکی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی