آئی ایل ایس کیٹ 3 بی سسٹم کی وجہ سے لاہور ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق چل رہا ہے،ترجمان

منگل 19 جنوری 2016 13:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایل ایس کیٹ 3 بی سسٹم کی وجہ سے لاہور ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی لاہور آنے اور جانے والی پروازیں بروقت آپریٹ کی جا رہی ہیں۔سیالکوٹ، ملتان' فیصل' راولپنڈی اور پشاور میں شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی پرواز کے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں