ٹیوٹا ہنر مند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی کیلئے بین الاقوامی ایکسپو کا انعقاد مارچ میں کرے گی‘ عرفان قیصر شیخ
منگل 19 جنوری 2016 13:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ہنر مند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایکسپو کا انعقاد لاہور میں مارچ2016 ء کے دوسرے ہفتے میں کرے گی، یہ ایکسپو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ( پی وی ٹی سی)کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جائے گی،اس ایکسپوکے انعقاد کا مقصدہزاروں فارغ التحصیل ماہر افرادی قوت کو ایک چھت کے نیچے روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجرانجینئر اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے اپنے اداروں میں نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی کیلئے نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون سے جدید شارٹ کورسز میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔
اس بین الاقوامی ایکسپو میں ملائشیا، کوریا ، مڈل ایسٹ اور یورپ سمیت دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ فارغ التحصیل ہنر مند افرادی قوت کا موقع پر انٹرویو کر کے ان کو روزگار فراہم کی جائے۔ اس میگا ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کیلئے کیر ئیر کونسلنگ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں صوبہ بھر سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(NAVTTC) اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ( پی وی ٹی سی)کے فارغ التحصیل نوجوانوں کے علاوہ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے سے معززین کو بھی انٹرایکٹو سیشن کیلئے مدعو کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد فار غ التحصیل نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں روزگار فراہم کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ