پوری دنیا میں امن کے پرچار کیلئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے ‘ گلوکار علی حیدر

منگل 19 جنوری 2016 15:46

پوری دنیا میں امن کے پرچار کیلئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے ‘ گلوکار علی حیدر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء ) گلوکارعلی حیدر نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امن کے پرچار کیلئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے ،ہمیں اپنے درمیان حائل نفرت کی دیواروں کو گرانا ہوگا اور ا س کیلئے فنکاروں کا فرض بنتا ہے کہ غیر ممالک میں جاکر محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فنکار غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں پاکستان کے عوام اور فنکاروں کا فرض بنتا ہے کہ ایک ایسی فضاء قائم کریں جس میں امن، پیار اور محبت ہو اور نفرت کیلئے کوئی جگہ نہ ہو ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں