بحیثیت پاکستانی ہمیں ذاتی ، گروہی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے ‘ راجہ اشفاق سرور
منگل 19 جنوری 2016 16:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور استفادہ اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی یورپی ممالک کو ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘چین پاکستان اقتصادی راہدی منصوبے سے پاکستان خطہ میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کامرکز بن جائے گا اور مزدور طبقے کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے‘ حکومت پنجاب صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے آجر اور اجیر سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے بھرپور مشاورت کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی رپورٹ پرمنعقدہ مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر ظہور احمد اعوان، سیکرٹری محکمہ لیبر علی سرفراز،جرمن ادارے ایف ای ایس کے عبدالقادر، چوہدری نسیم، ڈاکٹر جاوید گل اور پنجاب بھر کی مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار میں جی ایس پی پلس بارے تحریر کردہ رپورٹ کے مندرجات پر اظہار خیال کیا گیا اور مزدور طبقہ کے مسائل ، لیبر سٹینڈرز پر عملدرآمد اور پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس درجہ برقرار رکھنے کے لیے تجاویزٹھوس پیش کی گئیں۔راجہ اشفاق سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ذاتی ، گروہی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر و انسانی وسائل نے مزدور طبقے کے فلاح و بہبود کے لیے لیبر پالیسی ، ڈومیسٹک ورکر ز پالیسی منظورکروائی جبکہ ہوم بیسڈ ورکرز پالیسی ڈرافٹ بھی برائے منظوری کابینہ کو بھجوایا جاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر مفت تعلیم ، کتابیں ، یونیفارم، ٹرانسپورٹ ، وظیفہ اور ان کے والدین کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی رپورٹ میں ان مثبت اقدامات کو بھی شامل کیاجانا چاہیے تھا تاکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پاکستان کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آتا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ف*منشیات فروشوں کے خلاف 122مقدمات ،چرس ،ہیروئین ،آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد
ذ*مہنگائی کیخلاف مزدور کسان پارٹی اور عوامی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ
د*پروفیسر ڈاکٹر فائزہ بشیر کو پروفیسر آف ہیمانالوجی تعینات کر دیا گیا
rاین اے 119کو پیرس بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور
wانٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی سوالیہ پیپر آئوٹ ہونا شروع
wبزنس فسیلیٹیشن مراکز حکومتی عدم توجہی اور بد نظمی کا شکار
گ*بے سہارا بچوں کو قذافی سیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچ دکھانے کا اہتمام
Iصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود ا ور علاج کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، ملک محمد احمد خان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کی ملاقات، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر تبادلہ ..
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس