لاہور ،گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

جامن گاوں میں 50 گھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیا

منگل 19 جنوری 2016 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء ) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کابائی پاس سے گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، چیکنگ کرنے پرجامن گاوں میں 50 گھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیاموقع پر ٹاسک فورس ٹیم نے صارفین کے گیس میٹرز منقطع،اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اورصارفین کی شکایات پرسوئی نادرن گیس لاہور ریجن آفس گلبرک کے جی ایم محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر چیف انجینئر عمران اسد ساہی کی سربراہی میں یوسف ذاکر ،ڈسٹری بیوٹر آفیسر شرافت علی سمیت دیگر ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے جامن گاوئں میں صارفین کے گھریلوگیس میٹرز چیک کیے گئے، چیکنگ کے دوران جامن گاوئں میں بائی پاس کے زرایعے50گھروں کو سپلائی دی جارہی تھی جس کی وجہ سے سوئی نادرن گیس کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان بر داشت کرنا پر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی تمام گیس چور صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔چیف انجینئر عمران اسد ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اکے خلاف آپریش جاری ہے کیونکہ گیس چوری کرنا قانون جرم ہے ۔

چیف انجینئر عمران اسد ساہی نے آن لائن نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے کاروائی کے دوران کسی سیاسی اثرورسوخ کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز نہیں اور صارفین کی شکایات کا مکمل ازالہ نہیں ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں