پاکستان سنی تحریک کی پشاور دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت

منگل 19 جنوری 2016 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پا کستان سنی تحریک کے رہنماؤں مو لا نا مجاہد عبدالر سول خان،سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری،مفتی محمد حسیب سُبحانی نے پشاور دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجا اور ایک پیج پر جمع ہے یہ خون کی حولی کھیلنے والے کسی بھی طرح انسان اور مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔

دریں اثنائپا کستان سنی تحریک کے رہنماؤں مو لا نا مجاہد عبدالر سول خان،سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری،مفتی محمد حسیب سُبحانی نے و زیر اعظم پا کستان میاں محمد نو از شر یف اور چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شر یف کی طر ف سے سعودی عر ب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کر نے کے لیے ثا لثی کے کر دار کا خیر مقدم کر تے ہیں اور سنی تحریک اس ثا لثی کے کردار کی مکمل حما یت کر تی ہے۔

(جاری ہے)

مگر کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف فو ج بھیجنے کی مخا لفت کر یں گے ۔داعش ،القا عدہ ،طا لبان اور دیگر دہشت گر د عنا صر کے خلاف عالمی اسلامی مشترکہ فو جی اتحا د کی حما یت کر تے ہیں ،مگر یہ اتحاد مسلک ،مذہب یا فر قے کی بنیا د پر نہ ہو ورنہ اس کے سنگین نتا ئج نکلیں گے جن کا سا منا پوری دنیا بھی نہ کر پا ئے گی ۔پا کستان پہلی عا لمی اسلامی ایٹمی قو ت ہے پا کستان کو چا ہیے کے پہلی فرصت میں تمام اسلامی مما لک کو کسی بھی جا رحیت کے خلاف تعا ون کی یقین دہا نی کر وائے اور اسلامی مما لک کو ایک پر چم تلے جمع کر ے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں