اموات سوائن فلو کی وجہ سے ہوں یا کسی اور وجہ سے ہو تو ہسپتالوں کی نااہلی کی وجہ رہی ہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

بدھ 20 جنوری 2016 13:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اموات سوائن فلو کی وجہ سے ہوں یا کسی اور وجہ سے ہو تو ہسپتالوں کی نااہلی کی وجہ رہی ہیں اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت پنجاب کا کام ہے مگر پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات میں سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے سوا کچھ نہیں عوام مرتی ہے تو مرے حکمرانوں کے اثاثے تو بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحت کارڈ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ میاں برادران صحت کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے کوئی نہ کوئی ایسی سکیم نکال دیتے ہیں جس سے ان کی اشتہاری مہم خوب ہوتی ہے اگر ہسپتال کی حالت ہی بہترنہیں ہو گی تو وہاں صحت کارڈ کیا کرے گا۔ صحت کے معاملے میں پاکستان کی عوام کی حالت دگرگوں ہے اس کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ وہ صرف اشتہارات میں نظر آنا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں