شہرہ آفاق مصنف قرة العین حیدر شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں

معروف مصنف21 اگست 2007 کو دہلی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہو گیا

بدھ 20 جنوری 2016 13:42

شہرہ آفاق مصنف قرة العین حیدر شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) معروف ناول نگار قرة العین حیدر 20 جنوری 1927 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ قرة العین حیدر اپنے ہم عصر مصنفین میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی تھیں۔ اپنی تحریروں میں حقیقت پسندی کی قائل تھیں جس کی وجہ سے انہیں بارہا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

قریبی حلقوں میں عینی آپا کے نام سے پہچانی جانے والے قرةالعین حیدر کو خاص شہرت انکے ناول” آگ کا دریا“ سے ملی۔

ان کی دیگر تصانیف میں سیتا ہرن، میرے بھی صنم خانے میں،آخری شب کے ہم سفر، کار جہاں دراز اور دیگر شامل ہیں۔ 21 اگست 2007 کو دہلی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہو گیا مگر وہ اپنی تحریروں کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں