فلمسٹار میرا ارسل گھمن کو کٹہرے میں لانے کو تیار

بدھ 20 جنوری 2016 14:34

فلمسٹار میرا ارسل گھمن کو کٹہرے میں لانے کو تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) فلمسٹار میرا ارسل گھمن کو کٹہرے میں لانے کو تیارہو گئی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار میرا نے کہا کہ ارسل گھمن نے سیالکوٹ میں چوپیس کینال زمین دینے کا وعدہ سارے میڈیا کے سامنے کیا تھا لیکن ابھی تک اس نے زمین کی نشاندہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

میرا کا کہنا تھا کہ میں یہ اسپتال صرف غریب لوگوں کے علاج معالجے کے لئے بنانا چاہتی ہوں اور مجھے اس سے کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس کارغیر میں حصہ ڈالنے کو تیار ہیں لیکن زمین کی نشاندہی نہ ہونے کے باعث اس کی تعمیر کا کام ممکن نہیں۔میرا کا کہنا ہے کہ اگر ارسل گھمن نے ایک ماہ کے اندر اندر زمین کی نشاندہی نہ کی تو میں عدالت سے رجوع کرونگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں