اے پی ایس پشاور کی طرح چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ میں بھی بھارت سرکار ،اسکی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ حافظ محمد سعید

بدھ 20 جنوری 2016 14:52

اے پی ایس پشاور کی طرح چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ میں بھی بھارت سرکار ،اسکی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں‘ حافظ محمد سعید

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں کا نتیجہ نظر آرہا ہے، پشاور آرمی پبلک سکول کی طرح حالیہ حملہ میں بھی بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں،حکومت مصلحت پسندی چھوڑ کر بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے، معصوم طلباء کو نشانہ بنانابدترین دہشت گردی ہے، بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل کرملک میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والے تکفیری گروہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کی پاکستان کو کھلے عام دھمکیوں کے بعد پہلے پشاور میں چیک پوسٹ اور اس سے اگلے دن ہی چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ سے ساری صورتحال کھل کرواضح ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہا ہے ۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں دہشت گردوں کو تربیت دیکر خیبر پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں داخل کیا جارہا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی سرکارایک طرف پاکستان سے دوستی اور مذاکرات کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب چارسدہ یونیورسٹی جیسے حملے کروائے جارہے ہیں۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ازلی دشمن بھارت کی چانکیائی سیاست کے دھوکہ میں نہ آئیں اورہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں