اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی

بدھ 20 جنوری 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفر یق کاروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان با چا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور یہ ایوان دہشت گردی کے خلاف آپر یشن کی مکمل غیر مشروط اور غیر متزلزل حمایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ تمام وسائل بیروکار لاتے ہوئے دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر یں اور اس ضمن میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جا ئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں