گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی چار سدہ باچا خاں یونیوسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چار سدہ باچا خاں یونیوسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چار سدہ باچا خاں یونیوسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ سفاکانہ ہی نہیں بلکہ بزدلانہ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے عنقریب اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔دشمن کی طاقت سے قوم کا حوصلہ زیادہ بُلند ہے۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گایہی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں