حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ‘ ملک ندیم کامران
محکمہ زکوۃ و عشر کے 225 زکوۃ پیڈ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں ‘ صوبائی وزیر زکوۃ و کونسل
بدھ 20 جنوری 2016 17:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر زکوۃ وعشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، محکمہ کے 225 زکوۃ پیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کے لئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں اور حتمی رپورٹ ملتے ہی وزیراعلی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی جائے گی۔انہوں نے یہ بات یہاں صوبائی آڈٹ سٹاف یونین زکوۃ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر یونین کے سرپرست اعلی محمد امیر چوہدری،نو منتخب عہدیداران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ وہ معمول کے مطابق تندہی اور جذبے سے کام جاری رکھیں اور ان کے ہر جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوۃ وعشر مستحقین کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے اور اس ضمن میں محکمہ میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنی تربیت حاصل کرنے والے 209 طلبا وطالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 50 ہزار روپے فی کس امدادی رقوم دی جا چکی ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مستحقین کی مستقل بحالی کے لئے ایسے اقدامات کررہا ہے کہ زکوۃ لینے والے زکوۃ دینے والے بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلیں ہیں اور وہ بلا جھجک ان کے دفتر آ کر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
باغبانپورہ ڈویژن کے بعد لیسکو کی شاہ پورڈویژن میں بھی بجلی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف
لاہور: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید دوسرا شدید زخمی
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
صدرمملکت اور وزیر اعظم کسانوں سے ہونیوالی 60ارب کی ڈکیتی کی انکوائری کرائیں: رانا فاروق سعید
موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد کی تلہ گنگ میں درجنوں تندور پوائنٹس کی چیکنگ
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایک سال کے لئے 500زرعی معاونین کی کنٹریکٹ پر ..
یورپی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن میں تیزی
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر ..
پاکستان و افغانستان میں تجارت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، کاشف انور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا