ویٹرنری یونیو رسٹی میں پو لٹر ی سٹیک ہو لڈرز کے اجلاس کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 20 جنوری 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں گذ شتہ روز پو لٹر ی سٹیک ہو لڈرز کے اجلا س کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدا رت و ائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی۔ ان کے علا وہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈاکٹر عبدل کر یم بھٹی، ڈاکٹر عا صم محمود، ریٹا ئر ڈ میجر جا وید حسین بخا ری،محمد عظمت اور چیر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آف اکنا مکس اینڈ بز نس مینجمنٹ،یو اس بز نس سکول کے ڈاکٹر محمد را نا ایو ب نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کے شر کا نے پو لٹری انڈ سٹر ی کی تر قی میں حا ئل رکا وٹو ں کی نشا ند ہی اور ان پر قا بو پا نے سے متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی نیز شر کا کی با ہمی مشا ور ت سے ویٹر نری یو نیور سٹی کے تعا ون سے ما رکیٹنگ سر وے منعقد کر وانے کی تجو یز پر غور کیا گیا۔ جس کا مقصد لو گو ں کے ذ ہنوں میں پو لٹر ی سے متعلقہ پائی جا نے والی غلط مہمیوں کی نشا ند ہی کر نا نیز ان پر قا بو پانے کے لیئے مختلف اقدا مات کر نا ہو گا ۔اس مو قع پر اجلاس کے شر کا سے خطا ب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے پو لٹری سیکٹر کی تر قی کے راستے میں حا ئل در پیش چیلینجز سے نبٹنے کے لیئے و یٹر نر ی یو نیور سٹی کی ممکنہ خدما ت پیش کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں