سیرت طیبہ پرعمل ہی فلاحِ انسانیت کاضامن ہے‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اخلاق کریمہ کے تمام باب نبی رحمتؐنے پورے کئے،آپ ؐکی اتباع حصول محبت الٰہی کابہترین ذریعہ ہے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کاامریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہراورنگ میں منعقدہ’’ مقام مصطفی کانفرنس‘‘ سے خطاب

بدھ 20 جنوری 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء )معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نبی کریمﷺکی سیرت طیبہ پرعمل ہی فلاح انسانیت کاضامن ہے،اخلاق کریمہ کے تمام باب نبی رحمتؐنے پورے کئے۔آپ ؐکی اتباع حصول محبت الٰہی کابہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکہ کی مشہورریاست ٹیکساس کے شہر اورنگ میں برکات القرآن مدرسہ نعیمیہ کے زیراہتمام منعقدہ مقام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانامحمدمختار شاہ نعیمی،معروف عالم دین مو لا نا عمیر سمیت دیگردینی اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔ثناء خوان مصطفی نے بارگاہ نبوی ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ اس موقع پرمقامی دینی اسکالرزسمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرراغب نعیمی نے مزید کہاکہ اﷲ رب العزت نے حضورنبی کریم ﷺکو جو رفعتیں اورعظمتیں عطا کیں وہ کسی اورکونہیں دی گئیں۔

آپﷺکی پدائش سے قبل بھی آپ کا چرچاتھااورظاہری اور پردہ پوشی کے بعدبھی آپ کی عظمتوں کا چرچاجاری رہے گا۔آپﷺنے اپنے اخلاق کے ذریعے گرے ہوئے لوگوں کوخداسے ملادیااورپوری انسانیت کوجوڑکرایک دوسر ے کابھائی بنادیا۔اﷲ تعالیٰ نے آپﷺکی اتباع کوحصول محبت ربانی قرار دیا ۔جب تک مسلمان ظاہری ا ورباطنی اتباع رسول نہیں کریں گے انہیں اﷲ تعالیٰ کی رضاحاصل نہیں ہوسکتی۔آپﷺکی سیرت پرعمل کرکے ہم اس دنیاکو امن وامان دے سکتے ہیں۔اسلام کے یہ قوانین صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہیں بلکہ انسانیت کے لئے بھی ہیں جوبھی انہیں اپنا ئے گاوہ ترقی کرجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں