پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سہ فریقی سیریز میں شاندار کامیابی ، چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد

کوچ، منیجر اور ٹیم انتظامیہ کو سریز جیتنے پر نیک تمناؤں کا اظہار،یہ انڈر 19ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے، ٹیم نے سریز کے دوران بہترین نظم و ضبط اور اہلیت کا ثبوت دیا ہے، شہریار خان

بدھ 20 جنوری 2016 20:32

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سہ فریقی سیریز میں شاندار کامیابی ، چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی انڈر کرکٹ سریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کوچ، منیجر اور ٹیم انتظامیہ کو سریز جیتنے پر نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ دبئی میں ہونیوالی سہ فریقی سریز میں پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19ٹیمیں شامل تھیں۔

پی سی بی کے چیئرمین نے انڈر 19ٹیم نام اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم ، کپتان، منیجر کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انڈر 19ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ٹیم نے سریز کے دوران بہترین نظم و ضبط اور اہلیت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریز میں دو ٹاپ سائیڈز کے ساتھ میچوں میں ناکامی کے باوجود نوجوان کھلاڑی نے بڑے عمدہ انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے کم بیک کرتے ہوئے سریز میں ختجاپی حاصل کی۔ چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ یہ فتح ان کو آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں رہنمائی کرے گی اور پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم انڈر 19ورلڈ کپ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں