پاکستان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں مخالف ٹیم کے پہلے 4 بلے بازوں کو صفر پر آوٹ کرنے والی واحد ٹیم

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 22:39

پاکستان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں مخالف ٹیم کے پہلے 4 بلے بازوں کو صفر پر آوٹ کرنے والی واحد ٹیم

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) پاکستان کسی بھی طرز کی کرکٹ میں مخالف ٹیم کے پہلے 4 بلے بازوں کو صفر پر آوٹ کرنے والی واحد ٹیم ہے۔ تفصِلات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے غیر مستقل مزاجی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

(جاری ہے)

اپنے اچھے دن پر یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر دیتے ہے تو کبھی انتہائی غیر متوقع طور پر آسان حریف سے بھی شکست کھا جاتی ہے۔

تاہم ان تمام حقائق کے باوجود پاکستان کے پاس ایک ایسا اعزاز ہے جو آج تک کسی کرکٹ ٹیم کو حاصل نہیں ہو سکا۔ پاکستان کسی بھی طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں مخالف ٹیم کے پہلے 4 بلے بازوں کو صفر پر آوٹ کرنے والی دنیائے کرکٹ کی واحد ٹیم ہے۔ پاکستان نے یہ اعزاز 2010 میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں