لیاقت بلوچ نے لاہور میں شہدا ئے چارسدہ کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی

چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے، سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے، عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔

دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ۔ عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے ایکسپو سنٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوا ن طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں ۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی ، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کیے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل پر عزم اور پاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار ، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیاہے ۔ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے ، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں