پاکستانی صارفین کیلئے یوسی براوزر کی Android اپ ڈیٹ جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 17:14

پاکستانی صارفین کیلئے یوسی براوزر کی Android اپ ڈیٹ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء )دنیا کے سب سے بڑے موبائل برازریو سی ویب ،جو پاکستان میں 35فیصد مارکیٹ شیئر کے رکھتا ہے،نے اپنے پاکستانی صارفین کیلئے Android اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔یہ اپ ڈیٹ کسی بھی موبائل برازر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے استعمال ورجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے اپ ڈیٹ کے تحت اب پاکستانی صارفین اپنی پسند اور استعمال کے لحاظ سے اپنے انٹرنیٹ استعمال کہ بہترین اور مزید تیز رفتاری سے چلا سکتے ہیں۔

اور اپنے ایپلیکش Widgets کو اپنی مرضی سے ترتیب دے سکتے ہیں ) جیسے نیوز ہیڈلائین،کرکٹ،میوزک،وڈیوز وغیرہ(۔اس بارے میں یو سی ویب کے ڈائریکٹرکینی یی kenny Ye نے بتایا یوسی براوزر کلاوڈ کمپیوٹنگ متعارف کروانے والا پہلا موبائل براوزرہے۔ اس نئے اپ ڈیٹ کے ذریعے ہم اپنے پاکستانی صارفین کو تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سرفنگ مہیا کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں