پنجاب یونیورسٹی میں زبانی تاریخ رقم کرنے کے سلسلے کی چوتھی تقریب کا انعقاد
ماضی میں شعبہ انگریزی سے سوتیلوں جیسا سلوک رہا ہے‘ شائستہ سونو سراج الدین و دیگر کا خطاب
جمعرات 21 جنوری 2016 18:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچرکی سابقہ پروفیسرشائستہ سونو سراج الدیننے کہا ہے ماضی میں یونیورسٹی پر ایک سیاسی جماعت کا بہت عمل دخل تھاجس سے شعبہ کو ہمیشہ سوتیلے پن کا احساس رہالیکن اب حالات بہت بہتر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرنے کے سلسلے کی الرازی ہال میں منعقدہ چوتھی تقریب سے کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران،ڈین آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد،اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر نعمانہ امجد،چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ، مختلف صدورِ شعبہ جات ، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پروفیسر(ر)شائستہ سونو سراج الدین نے پنجاب یونیورسٹی سے متعلق اپنی یادداشتیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انگریزی زبان کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا گیا اور اسے سیکھے بغیر دنیا سے مقابلہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں 1962ء میں شعبہ قائم ہو ااور نسبتاً جوان شعبے سے کئی نامور بیورکریٹس، ججز، پولیس اہلکار، اساتذہ کرام ، صحافی و دیگر پیشہ ور ہ پیداہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ انگریزی کو اولڈ کیمپس سے نیو کیمپس میں شفٹ کیا گیا تو صرف ایک باتھ روم تھا اور 1993ء میں ایم فل کا آغاز کیاگیا تو صرف دو اساتذہ تھے جو ایم فل کے طلبہ کو پڑھا سکتے تھے، بعد ازاں 2004ء میں پی ایچ ڈی کی کلاسزشروع کی گئیں جس کی بدولت آج لٹریچر میں کئی سکالرز پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1989ء میں انگلش لینگوئج ٹیچنگ پروگرام سب سے پہلے شعبہ انگریزی میں شروع کیا گیا جو تدریس سے وابستہ افراد کیلئے بہت سود مند ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جیسی قدیم اور عظیم درسگاہ میں پڑھنے اور پڑھانے والے بہت خوش نصیب ہوتے ہیں اورانہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ بھی مادر علمی کی تاریخ کا ایک حصہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ زبانی تاریخ مرتب کرانے کا یہ سلسلہ پنجاب یونیورسٹی کی ایک اور شاندار روایت ہے کیونکہ زندہ لوگوں کی تاریخ و داستان کی اہمیت کتابی تاریخ سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پروفیسر (ر) شائستہ سونو سراج الدین کو یونیورسٹی سے متعلق اپنی یادداشتیں بیان کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ لٹریچر کے مضمون کی اہمیت کا ندازہ آج کے لیکچر سے لگایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا