پولیس کی کارروائی ،طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ سے طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد کو سی آئی اے نے بند روڈ پر بس اڈے کے قریب سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق علی فراز نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں