برطانیہ کا ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا‘ ستیو کراسمین
پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنیوالے برطانوی تاجر دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں‘ برطانیہ کے کراچی میں مشن کے ڈپٹی ہیڈ
جمعرات 21 جنوری 2016 20:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) برطانیہ کے کراچی میں مشن کے ڈپٹی ہیڈ سٹیو کراسمین نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ایک اعلیٰ سطحیٰ تجارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا، برطانیہ پاکستان کو اپنا اہم پارٹنر تصور کرتا ہے اور دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں تجارتی و اقتصادی تعاون جاری رکھے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اپنی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور یہاں موجود تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے والے برطانوی تاجر دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہت سی برطانوی کمپنیاں پاکستان کے بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کا استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے کیونکہ برطانیہ جی ایٹ اور یورپین یونین کا اہم رُکن ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش سے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ زرعی شعبے میں خاص مہارت رکھتا ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان کی بہت مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کان کنی اور معدنیات کے شعبے وسیع مواقعوں سے مالامال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئرن ، لائم سٹون، کرومائٹ، چاندی، سونے، قیمتی و نیم قیمتی پتھروں، ماربل، کاپر اور گریفائٹ کے ذخائر سے مالامال ہے۔ انہوں نے برطانوی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ان کی پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں جس سے دونوں ممالک مستفید ہونگے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں برطانیہ دنیا سے ایک قدم آگے ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے لہذا برطانوی ٹیکنالوجی پاکستان کے اِس شعبے کی ترقی میں بہت مدد کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میڈیکل ٹیکنالوجی، انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی اور سائنس پارکس کے قیام کے لیے برطانیہ کے تعاون کا طلبگار ہے۔ ناصر سعید نے کہا کہ برطانیہ نے تعلیم اور بنکاری کے شعبوں میں انتہائی جدید سسٹم متعارف کروارکھا ہے لہذا پاکستان کے ان شعبوں کو ترقی دینے کے لیے برطانیہ کو مشترکہ منصوبہ سازی کی طرف توجہ دینی چاہیے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت