ڈی جی رینجرز عمر فاروق برکی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کانفرنس

پاک بھارت بارڈر خصوصاً ورکنگ باؤنڈری سے متعلق آپریشنل و انتظامی امور اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس میں پاک بھارت بارڈر خصوصاً ورکنگ باؤنڈری سے متعلق آپریشنل و انتظامی امور اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈی جی پنجاب رینجرز کو فورس کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ملک میں داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کو سراہا اور تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے مزید بہتر بنایا جائے۔ قبل ازیں انہوں نے جوانوں کے دربار سے خطاب کیا اور پنجاب رینجرز کے بہادر اور پرعزم جوانوں کی اعلیٰ فرض شناسی اور عسکری صلاحیتوں کو سراہا ۔ ونگز اور جوانوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی بارڈر پوسٹ کو موثر بنانے اور سمگلنگ ، غیر قانونی شکار اور دررختوں کی کٹائی کی بہتر روک تھام کرنے پر اعزازات دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں