یوٹیوب کو مکمل طور پر نہ کھولنے اور ،حکومت اور گوگل کے درمیان معاہدے کو منظر عام پر لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 21 جنوری 2016 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء ) یوٹیوب کو مکمل طور پر نہ کھولنے اور حکومت پاکستان اور گوگل انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ۔وطن پارٹی کے سربراہ بیر سٹر ظفراﷲ کی طرف سے دائر کی گئی درخوست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

حکومتی مرضی کی معلومات تک رسائی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ گوگل اور پاکستانی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یوٹیوب کا پاکستانی ورڑن متعارف کرا کے پاکستانی شہریوں اور طالبعلموں کو دنیا بھر کی معلومات تک رسائی سے روکدیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یوٹیوب کے پاکستانی ورژن کی بجائے مکمل یوٹیوب تک رسائی دی جائے گی جبکہ گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بھی منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں