پاکستا ن جمہوری پارٹی کے بانی نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی رہائشگاہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میںآ گئی، مسمار کرنے کا کام شروع

جمعرات 21 جنوری 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری پارٹی کے بانی نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی رہائشگاہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میںآ گئی ،اسے مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ریلوے سٹیشن کے نزدیک بوہڑ والا چوک میں واقع نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی رہائشگاہ کو سیاستدانوں کی اکیڈمی کا درجہ قرار دیا جاتا رہا ، اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں ا?نے پر اس تاریخی عمارت کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔لاہور کے شہریوں نے نوابزادہ مرحوم کی رہائش گا ہ کو مسمار کرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ جمہوریت کی علامت تھے ،وہ بچھڑے تو اب ان کی یادگار اس تاریخی رہائش گاہ کو بھی گرایا جا رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں