چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کیلئے پوری قوم یکسو اور متحد ہے
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی شہدا ئے چارسدہ کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 22:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کیلئے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔وہ جمعرات کو لاہور میں شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ، عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے ایکسپو سنٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوا ن طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں ، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی ، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کئے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل پر عزم اور پاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار ، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے ، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا