مشکلات کا شکار عوام کو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ‘بشری انصاری

جمعہ 22 جنوری 2016 13:15

مشکلات کا شکار عوام کو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ‘بشری انصاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے انکو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ‘ سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں بشری انصاری نے کہا کہ میں نے زیادہ تر کامیڈی رول اداکئے ہیں جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں،کیونکہ کامیڈی میں لوگوں کو ہنسانا اور ان کو ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر میں نے کامیڈی کے علاوہ بھی ایسے سنجیدہ کردار ادا کئے ہیں جنہوں نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لائے مگر مجھے رونے کی بجائے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں