تحریک انصاف کے پارٹی آفس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتما م
جمعہ 22 جنوری 2016 15:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ماڈل ٹاوٴن ایکسٹینشن پارٹی آفس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتما م کیا ،شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اُن کے خاندانوں کیلئے صبر کی دعاء کی ۔ اس موقع پر شبیر سیال، ڈاکٹر یاسمین راشد ،ایم پی اے شہنیلا روتھ ثوبیہ کمال ،ڈاکٹر عاطف الدین، رخسانہ نوید ،ملک خادم کھوکھر، ملک یونس ،ڈاکٹر ذیشان ،رانا انجم ،یعقوب سعد بن اعظم ،رانا ساجد ،فرزانہ خان، شمسی ظفر،ہمیرا حنان، فرحت بیگ، روبینہ شاہین ،آشیمہ شجاع ،لقمان قاضی اشتیاق ملک مہر نعیم اللہ تاج اور عمر کسانہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ کا سانحہ قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستانی قوم ایک مرتبہ پھر متحد ہو گئی ہے ،دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا جبکہ آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چار سدہ میں ہونے والی بد ترین دہشت گردی ”را “نے کروائی ہے لیکن ہمارے حکمران بھارت کا نام لینے سے بھی ڈر رہے ہیں ،بھارت اور افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ہمیں یہ بات عالمی برادری کے آگے باآور کروانی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قوم نے بہت نقصان اٹھایا ہے دہشت گرد ہمارے بچوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کر رہے ہیں شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان انشا ء اللہ امن کا گہوارا بنے گا ۔تحریک انصاف سانحہ چارسدہ کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متا ثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے پاکستانی قوم کو اس سانحہ نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم کا ”مئوقف “ ایک ہے اور ایک سال پہلے ملک میں دو آراء جو پائی تھی اس کا تا ثر ختم ہو چکا ہے سوسائٹی کے اہم طبقات کو اپنا مئوقف درست کر کے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا باالخصوص علماء ، وکلاء، سکالر، اسا تذہ ، تاجر جو عوام کی رہنمائی کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا معاشرے میں جو ایسے دہشت گرد عناصر ہے ان کی کسی قسم کی مد د اور اعانت نہیں کریں گے تو انہیں چھپنے کی جگہ کہیں بھی نہیں ملے گی 2014میں بنے والے ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا فاٹا کے لوگوں کے ساتھ سکول ،سڑکیں ، علاج و معالجہ اور روزگار فراہمی کا جو وعدہ تھا وہ حکومت نے پورا نہیں کیا اور آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں دوبارہ بسانے کے لئے حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن اس کیلئے حکومت نے رتی بھر بھی کام نہیں کیا عالمی برادری کو واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جہاں دہشت گردی پنپ رہی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار