وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے عملے کی دوڑیں لگوا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 15:43

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے عملے کی دوڑیں لگوا دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : دھند کے باعث طیارے کو اسلام آباد کی بجائے لاہور اُتارنے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار برہم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو شدید دھند کے باعث اسلام آباد کی بجائے لاہور ہی اُتار لیا گیاجس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار برہم ہو گئے اور امیگریشن کروائے بغیر ہی پی آئی اے حکام کو پاسپورٹ تھما کر ائیر پورٹ سے باہر نکل کر گاڑی میں سوار ہوئے اور اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

پی آئی اے عملے کی دوڑیں اُس وقت لگیں جب وفاقی وزیر نے امیگریشن کروا کر پاسپورٹ کل صبح چھ بجے تک پہنچنانے کا حکم صادر کیا ۔ نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے جانے کے بعد بیس ہزار روپے کرائے پر لی گئی گاڑی کو اسحاق ڈار کا پاسپورٹ دے کر اسلام آباد روانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں