لاہور مختلف وجوہات کی بنا پر 15پروازیں منسوخ‘15پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

جمعہ 22 جنوری 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات کی بنا پر 15پروازیں منسوخ‘15پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ‘مسافروں کو اےئر لائنز کی انتظامی کے خلاف شدید احتجاج اور بعض مسافروں کی انتظامیہ سے ہاتھا پائی بھی ہوتی رہی ‘نجی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور کے علامہ انٹر نیشنل اےئر پورٹ سے اندروان بیرون جانیوالی 15پروازیں منسوخ کر دی گئی جگہ موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 15پروازیں تاخیرکا شکار ہوگئیں فلائٹ انکوائری کے مطابق قومی اوربین الاقوامی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ طیاروں کی کمی بعض فنی خرابیاں اور موسم بتائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف طیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مقامی ایئرلائنز کی پرواز خالی حالت میں اسلام آباد سے لاہور پہنچی۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں بعض بین الاقوامی پروازیں بھی شامل تھیں جنہوں نے لاہور سے جدہ لاہور سے ابوظہبی اور دیگر ممالک کی جانب روانہ ہونا تھاجبکہ نجی ائیرلائن کی پرواز 12 بجکر 50 منٹ پرجدہ روانگی کیلئے شیڈول تھی جس پر مسافروں کی ایئرلائن انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی‘ مسافروں نے بورڈنگ کارڈ واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں دھرنا دے دیا‘ مسافروں کے مطابق رات 10 بجے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اگلے شیڈول کے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں