مسلم ممالک میں تقسیم سے اوآئی سی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے اجلاس کے ا علامیہ کی حمایت کرتے ہیں‘ پروفیسر ساجد میر
جمعہ 22 جنوری 2016 16:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں تقسیم سے اوآئی سی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ،جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے ا علامیہ کی حمایت کرتے ہیں،اسلامی ممالک ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کویقینی بنائیں، مداخلت اور جارحیت کسی طور بھی جائزنہیں۔
جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین، یمن، شام، صومالیہ کے داخلی معاملات میں ایرانی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت قابل مذمت ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لیے کردار اداکرے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کے درمیان باہمی اتحاد ضروری ہے۔(جاری ہے)
اسلامی ممالک کے درمیان شکست و ریخت ہوگی اور فرقہ وارانہ کشیدگیاں امت کی یکجہتی کے لیے مضر ہیں۔
انتشار سے داعش ایسی تنظیمیں طاقت پکڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی خرابی سے مسلم امہ کے اصل مسائل سے توجہ ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی ملک کی طرح سعودی عرب کو بھی اپنا دفاع بہتر اور مضبوط تر بنانے کا حق حاصل ہے۔ سعودی عرب کا توانائی کی پیداوار کیلئے چین کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے۔اس پر امریکہ کی طرف سے پاکستان کو آنکھیں دکھانا اور سعودی عرب کو دھمکیاں دیناناقابل فہم ہے۔ امریکہ کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹم بم دے سکتا ہے، پاکستان پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ایٹم بم کوئی کیک نہیں کہ اٹھا کر جسے چاہا دے دیا۔ اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام کی جانب سے امریکہ کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟۔ امریکہ سعودی عرب اور پاکستان کی بجائے اسرائیل کی بدمعاشی اور سفاکیت کو روکے۔حکومت کو پاکستان پر ایسے بے بنیاد الزامات پر امریکہ سے احتجاج کرنا چاہیے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ